پاکستان اسلامک پرائیویٹ سکول العین میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب

پاکستان اسلامک پرائیویٹ سکول العین میں تقسیم انعامات دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ منطقہ العین کی وزارت تعلیم کے سینئر آفیسر ڈاکٹر معمر علی اور سکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے وائیس چیئرمین جناب عابداللہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس پر وقار تقریب میں سٹیج کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ سکول کے پرنسپل جناب ڈاکٹر عبدالرشید بنگش نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ چھوٹی بچیوں نے نہایت خوبصورت نغمہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد اردو نغمہ پر اماراتی معاشرت کی منظر کشی پرمبنی انتہائی خوبصورت ٹیبلو پیش کیا گیا ۔ تقریب میں انعامات جیتنے والے بچوں کے والدین کے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین نے خصوصی شرکت کر کے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر سکول کے پرنسل جناب ڈاکٹر عبدالرشید بنگش نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایسی تقریبات بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتی ہے اور اس طرح جیتنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ سکول انتظامیہ میں مختلف نوعیت کے مقابلہ جات بھی منعقد کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

11,348 تبصرے