اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں انڈیکس 273 پوائنٹس , سرمایہ 125 ارب بڑھ گیا

مارکیٹ میں تین دن تیزی ، دو روز مندی رہی ،انڈیکس 41910پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ8565ارب ہوگیا کوئی نیا ٹریگر کے نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آئندہ ہفتے بھی کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہ سکتی ہیں ،ماہرین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 41900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ سرمائے میں 125ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 3دن تیزی کا رجحان غالب رہا جس میں کے ایس ای100انڈیکس 1019پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس746پوائنٹس کو لوز کر گیا ،تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں جبکہ عام انتخابات قریب ہونے کے سبب منافع خوری کی خاطر فروخت کا دباؤبھی دیکھا جا رہا ہے جبکہ سرمائے کا انخلاء بھی مارکیٹ کو متاثر کر رہا ہے ،ماہرین کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوران بھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہ سکتی ہیں جس کی اہم وجہ کاروبار کے حوالے سے کسی نئے ٹریگر کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے ، مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 273پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41637پوائنٹس سے بڑھ کر 41910پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح78پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20568 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30152پوائنٹس سے بڑھ کر30582پوائنٹس پر جا پہنچا ، تیزی کے سبب ایک ہفتے کے دوران سرمائے میں ایک کھرب 25 ارب 55 کروڑ 4 لاکھ 89 ہزار 604 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 85 کھرب 39 ارب 49کروڑ45لاکھ ،36ہزار 412روپے سے بڑھ کر 85 کھرب65ارب4کروڑ50لاکھ 26ہزار16روپے ہو گیا ،گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے 23کروڑ54لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت کے 15کروڑ98لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ، مجموعی طور پر 1798 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 905کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،797میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹرون لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،فوجی سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،سوئی سدرن گیس ،بائیکو پٹرولیم ،لوٹے کیمیکل ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ، پاور سیمنٹ اور ورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.