آسٹریلیا میں شدید گرمی، میلبورن میں ریکارڈ درجہ حرات

آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے گرمی کی شدت کے نئے رکارڈ بننے لگے ،میلبورن میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر5 سالوں کا سب سے گرم ترین دن کا ریکارڈ بن گیا۔

بجلی کی طلب بڑھنے سے 60 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی،واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنوبی شہران دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔

میلبورن میں سورج آگ برسا رہا ہے ،جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔ایڈیلیڈ میں بھی گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے60 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ادھر ریاست وکٹوریا کے کچھ علاقوں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.