فلم "آؤٹ آف بلیو”کا پہلا ٹریلر جاری

سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم آؤٹ آف بلیو(Out of Blue)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کیرول مورلے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک غیر معمولی کیس کی گتھی سلجھانے کیلئے بلایا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پیٹریسیا کلارکسن،ٹوبی جونز،جیکی ویور،جوناتھن میجرز،جیمز کان اور میمی گمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر ہیمپڈین اور فلپ ہرڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.