وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، جس میں سگریٹ اور میٹھے مشروبات  پر پرہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے اور نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے3بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔

سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ، کابینہ سگریٹ اور نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی اور پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔

برطانوی شہری عبدالقادراحسن کی حوالگی کامعاملہ ، ای او بی آئی اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری اور چین پاکستان کےاداروں میں مختلف ایم او یودستخط کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

یاد رہے 14 فروری کو ہونے والے وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا تھا اور سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا  کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی کابینہ میں پیش کی گئی  جبکہ صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.