کویت کی فلاحی انجمنوں کی سالانہ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ

کویت کے وزیر سماجی امور سعد الخراز نے بتایا ہے کہ2018ءکے دوران عطیات سے فلاحی انجمنوں کو 50 ملین کویتی دینار (164 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔ انہوں نے کویت میں فلاحی انجمنوں اور تنظیموں کی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویتی قوانین و ضوابط کی بدولت ملک میں فلاحی عمل منظم اور مختلف رکاوٹوں سے محفوظ ہوگیا ہے۔ فلاحی اداروں کو 2014ءمیں 15 ملین دینار کی آمدنی رمضان میں ہوئی تھی۔ 2018 ءمیں بڑھ کر 50 ملین دینار تک پہنچ گئی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.