خواتین کو حجاب پہن کر باکسنگ کی اجازت مل گئی

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے حجاب اور پورے کپڑے پہننے والیخواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت دیدی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق نئے ڈریسنگ کوڈ کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت خواتین کھلاڑی اپنی مذہبی وجوہ کے مطابق جیسا چاہیں ،لباس پہن سکتی ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے تحت چلنے والی انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پہلے ٹوکیو 2020 اولمپکس گیمز کیلئے حجاب پہن کر کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس فیصلے پر کئی مسلم ممالک کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔ ایسوسی ایشن کا دعویٰ تھا کہ حجاب کی وجہ سے مقابلے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے تاہم اب تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے قوانین میں تبدیلی اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم ہر ایک کو مذہب اور جنس سے بالاتر ہو کر کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.