پاکستان سپرلیگ سیزن فور: پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا

پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے، کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، ٹاپ فور ٹیمیں اب پنجہ آزمائی کریں گی۔ فائنل میں جانے کے لئے چاروں ٹیمیں پورا زور لگائیں گی.

پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، جیتنے والی ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ ملے گا اوردوسری ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا، پہلےالیمنیٹر میں کراچی اوراسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی، دوسرے الیمنیٹرمیں کوالیفائرمیں شکست کھانے والی اور پہلے الیمنیٹر کی فاتح ٹیم مدمقابل ہوں گی، پلے آف مرحلہ کے دلچسپ مقابلے تیرہ مارچ سے نیشنل اسٹیٹیم میں کھیلیں جائیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.