ون ڈے سیریز: پاک آسٹریلیا تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بدھ 27مارچ کو ابوظبی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ میچ ڈے نائٹ ہو گا جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچ باآسانی جیت کر سیریز میں 0-2سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کا کم بیک انتہائی ضروری ہے ورنہ سیریز کی شکست کے بعد آسٹریلیا کی نظریں وائٹ واش فتح کی جانب لگ جائیں گی۔ ابتدائی دونوں میچ کو سامنے رکھتے ہوئے واضح نظر آرہا ہے کہ پاک ٹیم کے شاہین پی ایس ایل کی تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق چوتھا میچ 29 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں اسی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میںمحمد عباس ، شان مسعود اور محمد حسنین کو گرین کیپ دے کر ڈیبیو کرنے کے ساتھ ٹیم کی عارضی قیادت مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک کررہے ہیں ۔ 16 رکنی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ اور سعد علی شامل ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.