تفریحی پروگرام کیلئے اجازت نامہ ضروری

محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت بھر میں کہیں بھی کوئی بھی تفریحی پروگرام اجازت نامہ کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔ اجازت نامہ کے برخلاف کوئی بھی سرگرمی نہیں کی جا سکتی۔
ترکی آل الشیخ نے ٹویٹر پراکائونٹ میں تحریر کیا کہ ’’محکمہ تفریحات کسی بھی پروگرام میں مقررہ حد سے آگے بڑھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی شخص یا ادارہ کوئی بھی تفریحی پروگرام اجازت کے بغیر نہیں کر سکتا ۔ جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف مقررہ تادیبی کارروائی کی جائیگی۔‘‘
ترکی آل الشیخ نے کہا کہ اگر کسی کمپنی نے سماجی اعداد اور اجازت نامے کے ضوابط کی خلاف ورزی کی تو اس سے پروگرام کا اجازت نامہ سلب کر لیا جائیگا اور ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کو خط لکھ دیا جائیگا۔
ترکی آل الشیخ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ محکمہ تفریحات مملکت میں کہیں بھی تفریحاتی پروگرام اپنے طور پر منعقد کرنیوالے منتظمین یا ان کی غلطیوں کو برداشت نہیں کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ ایسے ہر ادارے اور کمپنی کو تفریحی پروگرام منظم کرنے کا اجازت نامہ جاری کرتا ہے جو مقررہ شرائط و ضوابط پر پورے اترتے ہیں ۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.