آئندہ بجٹ میں گھریلو سطح پر چھوٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کے منصوبے کا اعلان کیا جائے‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں گھریلو سطح پر چھوٹی انڈسٹری کوفروغ دینے کے منصوبے کا اعلا ن کر کے خاطر خواہ فنڈز مختص کرے ،ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت اپنی گارنٹی پر بینکوں سے بلا سود قرضوں کا اجراء کرائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت کی ترقی کیلئے کامیا ب ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس کیلئے سٹڈی کرائی جائے ۔

حکومت گھریلو سطح پر چھوٹی انڈسٹری کے فروغ کے لئے منصوبہ لائے اور آئندہ بجٹ میں اس کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں ۔اس سے خواتین کو بھی گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے ہماری شرح نمو میں اضافہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے جسے درست سمت دینے کی ضرورت ہے ۔ حکومت ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اپنی گارنٹی پر بینکوں سے بلا سود قرضوں کا اجراء کرائے جس سے کئی شعبے ترقی کریں گے ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سیکھنے والوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کیلئے منصوبہ زیر غور ہے جس پر جلد پیشرفت کی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.