وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

 وزارتِ مذہبی امور نے رواں اسلامی سال 1440 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44ہزار 415 روپے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 44ہزار 415 روپے مقرر کیا جبکہ گزشتہ برس نصاب 35 ہزار 5 سو 57 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کے کھاتوں سے ڈھائی فیصد رقم زکوۃ کی مد میں کٹوتی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےماہِ رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے،ماہ رمضان میں بینک پیرتاجمعرات صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جس میں دورانِ نماز وقفہ دیا جائے گا اسی طرح جمعےکے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بغیر کسی وقفے کے تمام بینکس کھلے رہیں گے۔

بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو عام تعطیل ہوگی اور تمام بینکس عوام کے لیے بالکل بند رہیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.