ایک ارب ڈالر کی لاگت سے اسٹار وار تھیم پارک پر تیزی سے کام جاری

پاکستان میں قدرے کم لیکن مغرب میں اسٹار وار فلم سیریز کا جنون اب بھی موجود ہے، اب اسی عوامی پسند کی بدولت ڈزنی نے فلوریڈا میں ایک اسٹار وار لینڈ کی تعمیر شروع کردی ہے جس کی بعض فضائی تصاویر دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

ڈزنی لینڈ اور خود اسٹار وارز کے مداح اس خبر سے خوش ہیں کیونکہ اس تھیم پارک کو ’اسٹار وارز: گیلکسی ایج‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فضائی تصاویر سے عیاں ہے کہ تھیم پارک بہت وسیع ہے اور اس میں حیرت انگیز عمارتیں، رائیڈز اور ہال بنائے جا رہے ہیں تاہم ڈزنی کمپنی نے اس کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ لیکن اس حوالے سے پہلی خبر 2015ء میں زیرِ گردش تھی جب یہاں کچھ عمارتیں ہی بنی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہاں کچھ عمارتیں مشرقِ وسطیِ ، استنبول اور یروشلم کی روایتی عمارات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے علاوہ ایسا ہی تھیم پارک کیلی فورنیا کے شہر اینا ہائیم میں بھی بنایا جائے گا لیکن اورلینڈو والا پارک 44 ایکڑ پر محیط ہے جو سب سے بڑا ہے لیکن ان دونوں اسٹار وار لینڈ کا افتتاح اس سال ہوجائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.