آرمی چیف سے نئے جاپانی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کونینوری ماٹسوڈا نے ملاقات کی۔

کونینوری ماٹسوڈا پاکستان میں نئے سفیر تعینات ہوئے ہیں، انہوں نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور جاپانی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.