گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان

گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ملا جلا رہا، 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کم ہوا، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ڈالر کمی آئی تاہم پاکستان کے صرافہ بازاروں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 1419 فی ڈالر تک پہنچ گئی، مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سونے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک فی تولہ 84 ہزار 350 اور دس گرام 72 ہزار 316 روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ منگل کو 100 انڈیکس کی 32 ہزار 200 اور 32 ہزار 700 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی تھیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.