پاکستانی سیلرز نے پاکستان کا سر پھر فخر سے بلند کر دیا

پاکستانی سیلرز نے پاکستان کا سر پھر فخر سے بلند کر دیا۔ دوسری ائیر سٹاف انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئین شپ کے اختتام پر پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کر لی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئین شپ میں چار سیلنگ کلاسز، لیزراسٹینڈرڈ، لیزر ریڈئیل، اوپٹیمیسٹ، آرایس ایکس میں مقابلے ہوئے۔ جن میں تین سیلنگ جبکہ ایک ونڈ سرفنگ کیٹیگری شامل ہے۔
پاکستانی سیلرز راجہ قاسم عباس اور محمد سجاد نے سونے کے جبکہ کانسی کا تمغہ تیونس کے مامی سافیون نے حاصل کیا۔ لیزر اسٹیڈرڈ کیٹیگری میں تمام تمغے پاکستانی سیلرز محمد تنویر، مزمل حسین اور نجیب اللہ نے حاصل کیے۔ تھائی لینڈ ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ملائیشیا ایک گولڈ میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

ائیر چیف نے خطاب میں کہا کہ اس چیمپئین شپ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسطرح کے مقابلوں کا بہترین طریقے سے انعقاد کر سکتی ہے۔ ائیر چیف نے اس چیمپئین شپ میں شرکت پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ ملک میں واٹر اسپورٹس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.