پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز کی تمام نشریات بند کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت سے تمام ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کی پاکستان میں نشریات بند کی جائیں گی، کشمیر کے لیے ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، اور اس مقصد کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بھارت کے ساتھ ہر قسم کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستانی عوام کو سرحدوں سے زیادہ بھارتی کلچر کی یلغار سے خطرہ ہے، میڈیا پر منفی بات کشمیریوں کے دل کو ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.