کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

 ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کرس گیل نے اپنا الوداعی میچ کھیلنے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مزید کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کو کرس گیل کا اولوداعی میچ سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے اس میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے لیجنڈری بلے باز برائن لارا کا سب سے زیادہ 10 ہزار 405 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ کرکٹ بورڈ نے الوداعی میچ میں گیل کے لیے خاص ٹی شرٹ بھی تیار کرائی جر پس 301 نمبر درج تھا۔

کرس گیل نے میچ میں شاندار بلے بازے کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 72 رنز بنائے ، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آؤٹ ہوکر جب پویلین کی طرف لوٹ رہے تھے تو انہوں نے شائقین کی طرف بلا اور ہیلمٹ اٹھایا جس پر انہیں شائقین نے داد بھی دی اسی طرح انہوں نے مخالف ٹیم کے فیلڈرز سے بھی ہاتھ ملایا۔

البتہ میچ ختم ہونے کے بعد گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا جس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ وہ اگلے ایونٹس میں بھی دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ کرس گیل نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے البتہ انہوں نے آخری میچ میں بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے کرکٹ بورڈ نے منظور بھی کرلیا تھا۔

کرس گیل کے کیریئر پر مختصر نظر 

کرس گیل نے اب تک 313 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی انہوں نے 25 سنچریوں اور 54 نصف سنچریوں کی مدد سے ایک روزہ میچز میں 10 ہزار 480 رنز  اسکور کیے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.