پاکستان کے معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز نے نیا گیت ’ہم آئے‘ ریلیز کردیا

فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود کی سربراہی میں ملک کے معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز نے اپنا نیا گیت ’ہم آئے‘ ریلیز کردیا۔

گیت کے بول انور مقصود نے لکھے، اس گیت میں قوم میں بھائی چارہ اور یگانگت کا مضبوط پیغام ہے۔

پر جوش گیت، جاندار آواز اور بینڈ ممبران کی بہترین موسیقی کی کمپوزیشن سے شائقین جھوم اٹھیں گے۔

اس موقع پر بینڈ ممبران کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12ماہ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ ہم نے اپنے نئے البم ’30‘ سے 7 گانے ریلیز کئے، تاہم ’ہم آئے‘ اسٹرنگز کے لیے ایک نئی شروعات ہے اور ہم شائقین کا ردعمل جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ یہ گیت بہت پر جوش ہے اور ہمیں اس کو اسٹیج پر، پرفارم کرنے میں بہت لطف آیا۔

اسٹرنگز اپنی دھن اور تال کی وجہ سے مشہور ہے، انور مقصود کی بہترین شاعری جو بینڈ کے یکجا ہونے سے اس کے گیت لکھ رہے ہیں۔

بینڈ کے مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا کے ساتھ بلال مقصود دھنیں ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ گٹار بجاتے اور اکثر گاتے بھی ہیں۔

بینڈ کے اب تک دنیا بھر میں 25 ملین سے زائد البم فروخت ہوچکے ہیں۔ ان کے مداحوں کی بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی تعدادموجود ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.