وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

 وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر رابطہ کرکے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کردیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتے میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیاگیا۔

رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے باہمی امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

یاد رہے 27 اگست کو وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا کیا تھا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کےمعاملے تبادلہ خیال کیا تھا اور وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.