سنگاپور میں رنگا رنگ فیسٹیول

سنگاپورمیں 12ویں سالانہ رنگا رنگ نائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرفنکاروں نے لائٹ آرٹ انسٹالیشنز نمائش کے لیے پیش کی گئیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سنگاپور کے آرٹ میوزیم میں منعقد ہونے والے اس سالانہ نائٹ فیسٹیول کے دوران مختلف عمارتوں پر لائٹ پراجیکشن شوز کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں میوزک کی دُھن پر رقص کرتے روشنی کے خوبصورت نطارے نے دیکھنے والوں اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

فیسٹیول کے دوران موسیقی اور رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ روشنیوں بھرے اس میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.