ڈی جی آئی ایس پی آر کا میڈیا سےاظہار تشکر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع و شہداء پر غیر معمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم دفاع اور یوم شہدا کے دن کی خصوصی کوریج پر میڈیا کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میڈیا کی جانب سے یوم شہداء کی تقریب دوبارہ نشر کرنے پر شکر گزار ہیں۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں۔

 انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈری کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک عظیم کھلاڑی اور انسان کھو دیا ہے، اللّٰہ ان کی مغفرت کرے اور ان کے خاندان کو ڈبر جمیل عطا فرمائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.