دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی آج یوم جمہوریت منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر عالمی یوم جمہوریت منایا جا رہاہے ، اس سال2019 ء کی تھیم امن، عملی ترقی کی جدوجہد اور انسانی حقوق رکھا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کا چلتا رہنا ہی بہتری کی جانب ایک سفر ہے کیونکہ لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی آمریت سے بہتر ہے۔

عالمی یوم جمہوریت منانے کا مقصد جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کےنام پر بننے والی حکومتوں کا دورانیہ انتہائی مختصر رہا ہے ۔

ملکی تاریخ کے مختلف ادوار میں جمہوریت کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہیں ہوا جس کی ذمہ داری مخصوص حالات میں جمہوری نمائندوں پر بھی عائد کی جاتی رہی۔

ان حالات میں جمہوریت کو پنپنے کا صحیح موقع نہیں ملا، یہی وجہ ہے کہ اس کے ثمرات پاکستانی عوام تک نہیں پہنچ پائے، خوش قسمتی یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی سے ملکی جمہوریت اپنے ٹریک پرگامزن ہے ۔

جمہوری طرز حکومت میں عوام خود اپنے سیاسی ، معاشی ،معاشرتی اور ثقافتی نظام وضع کرتے ہیں ۔

جمہوری حکومت ہی عوام کی بہتری کے منصوبے بناسکتی ہے اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو جوابدہ بھی ہوتی ہے اسی لیے جمہوری طرز حکومت کو تمام تر کمزوریوں کے باوجود بہترین قرار دیا جاتا ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.