رابرٹ او برائن امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ او برائن کو جان بولٹن کی جگہ نیا مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے حال ہی میں برطرف کیے گئے جان بولٹن کی جگہ رابرٹ او برائن کو مشیر قومی سلامتی مقرر کردیا ہے۔ رابرٹ او برائن ٹرمپ کے دور حکومت کے چوتھے مشیر قومی سلامتی ہوں گے۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رابرٹ او برائن کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ رابرٹ او برائن عالمی تصفیہ طلب امور کے سفیر کے طور پر کام کررہے تھے اور اس دوران میں نے بھی ان کے ہمراہ طویل عرصے کام کیا اور وہ بطور مشیر قومی سلامتی بھی خوش اسلوبی سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے اپنے ہی تعینات کیے گئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا تھا گو اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھیں تاہم تجزیہ کار اس اقدام کو جان بولٹن کی ایران سے بڑھتی قربت قرار دیتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.