ICTNایشیا شو میں زونگ سب کی توجہ کا مرکز

پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے آپریٹر، زونگ4G کراچی میں ہونے والے انیسویں ITCNایشیا شومیں سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ITCNایشیا شو پاکستان میں ITاور ٹیلی کام کے شعبے میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا شو ہے جس میں مقامی و بین الاقوامی 800کمپنیوں نے شرک کی۔وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سیکرٹری IT شعیب احمد صدیقی، PTAچیر مین میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ اور دوسرے سرکاری اعلیٰ حکام نے زونگ کے سٹال کا دورہ کیا اور پاکستان میں سب سے پہلے5Gٹیکنالوجی کو متعارف کروانے پر زونگ کی کوششوں کو سراہا اور اعلی سطحیوفد نے زونگ کا انٹرنیٹ آف تھنگز(IOT)ٹیکنالوجی اور اپنے کارپوریٹ صارفین کے لئے خصوصی پیکیجز اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم میںشراکت کو بھی سراہا۔اس موقع پر زونگ کے چیرمین اورسی ای او جناب وانگ ہوا نے کہا کہ کسٹمر سنٹرک کمپنی ہونے کے ناطے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے صارفین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے ہم عصروں سے ہمیشہ ایک قدم آگے رہیں تا کہ ہمارے صارفین دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ زونگ ڈیجیٹل پاکستان کے مستقبل میں لامحدود مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔ زونگ حکومت پاکستان اور پی ٹی اے کے وژن کے عین مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زونگ کے چیرمین جناب وانگ ہوا کو "Recognizing Zong for Digitalizing Pakistan”ایوار ڈپیش کیا ۔ اس ایوارڈ کے لئے زونگ کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ زونگ 4Gپاکستان کی نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک ہے۔ 13ملین 4Gکسٹمرز اور 12000 4Gٹاورز کے ساتھ زونگ پاکستان کا سب سے وسیع و عریض نیٹ ورک ہے۔ ITCNمیں زونگ کے سٹال پر صارفین کو انتہائی جدید ٹیکنالوجی کو آزمانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ دو دنوں کے مختصر وقت میں تقریباً6ہزار وفود نے سٹال کا دورہ کیا۔ شرکاء زونگ کے منظم کردہ تجربات اور سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.