زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری زرمبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے زرمبادلہ کے زخائر  کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قروضوں کی ادائیگی پر ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سرکاری ذخائر 8ارب 6 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8 ارب 46 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ مجموعی طور ذخائر 15 ارب 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 30 کروڑ ڈالرز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز  نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی، بیرونی قرض اور سود کی ادائیگی پاکستان میں مالی تنگی کا باعث بن رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر پر براہ راست اثر انداز ہورہے ہیں۔موڈیز کا کہنا تھا کہ مالیاتی اور سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، فی کس آمدن اور عالمی اعتبار سے مسابقتی ماحول بھی کافی کم ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.