دوحا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کا شاندار افتتاح

دوحا میں IAAF ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیا کی روتھ چینگیٹک نے خواتین کی میراتھن ریس جیت لی۔

قطر کے دارلحکومت دوحا میں 17ویں IAAF ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کا افتتاح قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل تھانی نے کیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایونٹ میں خواتین کی میراتھن دوڑ میں کینیا کی روتھ چینگیٹک نے سخت مقابلے کے بعد ریس جیت کر سونے کا تمغہ حاصل اپنے نام کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.