دبئی میں 15واں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پندرہویں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
رواں سال دبئی موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں اور آٹو ڈیلرز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔
اس انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں، الیکٹرک اور اسپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ر ہیں۔
پانچ روزہ ایونٹ 16نومبر تک جاری رہے گا۔ جس میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.