وزیراعظم سے نیدرلینڈ کی ملکہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیمانے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکہ نیدرلینڈ نے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکہ نیدرلینڈ کے ترقی کے لیے مالی معاونت کے عزم کو سراہا اور کہا کہ ملکہ نیدرلینڈ کے دورہ پاکستان سے حکومت کی ترقی کے لیے مالی معاونت کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ملکہ نیدرلینڈ کو فلاحی کاموں سمیت احساس پروگرام سے متعلق بتایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ احساس پروگرام کا مقصد غربت کا خاتمہ، خواتین کی مالی خودمختاری اور معاشی ترقی ہے۔

ملکہ نیدرلینڈ نے غربت کے خاتمہ اور مالی تعاون سے متعلق پاکستانی حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا۔

ملکہ میکسیما نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غربت کے خاتمہ اور معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

ملکہ نیدر لینڈ نے مالی امور میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی زور دیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.