صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شعبہ کو مناسب سہولیات فراہم کر کیبہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، صدر چیمبر آف کامرس

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدررانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معاشی ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے جس کیلئے صنعتی ، تجارتی ، کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی لازمی ہے تاکہ وہ روائتی سوچ سے ہٹ کر جدت کو فروغ دینے اور نئی مصنوعات متعارف کروانے کی جانب راغب ہو سکیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کا واحد حل صنعتی و تجارتی سر گرمیوں کا فروغ ہے اسلئے حکومت ملک میں ایسے حالات یقینی بنائے جس کے باعث کاروباری و صنعتی و تجارتی شعبہ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں بھی ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

انہوںنے کہا کہ صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شعبہ کو مناسب سہولیات فراہم کر کے معجزانہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کو بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ ان علاقوں میں بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے عوام کا معیار زندگی بلند اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوںنے ملک میں انٹر پرینیور شپ کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.