کراچی: معروف رقاصہ’سوہائی ابڑو‘ کی شاندار پرفارمنس

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ معروف رقاصہ سوہائی ابڑو کی ’ابھی بھی قائم ‘ نامی ڈانس پرفارمنس آڈیٹوریمI میں پیش کی گئی۔

سوہائی ابڑو نے کہا کہ ’ابھی بھی قائم‘ نامی ڈانس سندھ کے کلچر، ہسٹری، آج کل کے مسائل اور اس کی خاصیت دکھانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سفر بھی ہے کیوں کہ میں سندھی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میں نے اس ڈانس میں دکھایا ہے کہ میں کہاں سے آئی ہوں، میں کون ہوں اور ہم کیسے اس چیز کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سوہائی ابڑو نے ہیلو سائیکو لیپو، ولیئم بسینس کا جسامسکے میوزک، صوفی، شاہ عبدالطیف بھٹائی کا راگ سُرسسوی معذوری، لاہوتی میوزک اور دیگر مختلف کہانیوں کے میوزک پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ابھی بھی قائم رقص میں شامل مختلف کہانیوں کی ہدایت کاری بین الاقوامی ہدایت کار مِرکو پنسیلی،ڈینئل سالٹر اور جوزیف مَروفکا نے دی ہے۔

سوہائی ابڑو کی اس ڈانس پرفارمنس ’ابھی بھی قائم‘ میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.