سرکاری اداروں کو کاغذ سے پاک کرنے کی مہم ’ ڈیجیٹل پاکستان‘ کا افتتاح آج ہوگا

پاکستان کے سرکاری دفاتر کو کاغذ سے پاک کرکے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی مہم کی افتتاحی تقریب آج (جمعرات)ہوگی

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذسے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان آج ’ ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کا آغاز کریں گے ۔ مذکورہ مہم کے تحت حکومتی اداروں کوکاغذوں سے پاک کرکے سرکاری اداروں کے درمیان خط وکتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، ’ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگی۔

خیال رہے کہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا جس نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر 3 ماہ میں کام مکمل کیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.