آئی ویو (iView ) ڈسپلے سے مزین Vivo V17 پری آرڈر کے لیے پیش کردیا گیا

ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ نیا فلیگ شپ فون Vivo V17 اب پاکستان بھر میں پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ اپنی جدت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو کا یہ نیا فون آئی ویوو ڈسپلے کے ساتھ ساتھ بہترین فیچرز سے مزین ہے اور اس میں8 گیگا بائیٹ ریم اور 256 گیگا بائیٹ سٹوریج کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس نئے فون کا 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ اس کے ڈسپلے کے اندر ہی موجود ہے، جبکہ اسکی E3 OLED ٹیکنالوجی سے مزین سپر ایمولیڈ سکرین صارفین کو بہترین کوالٹی کی تصویر دکھاتی ہے۔ فون میں موجود 48 میگا پکزل کیمرہ کا ڈیزائن اس حساب سے ترتیب دیا گیا ہے کہ نہ صرف دیکھنے بلکہ استعمال میں بھی اس کو بہتر بنایا جائے۔

48 میگا پکزل کیمرہ کے ذریعے بہترین تصاویر کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کوالٹی کی ویڈیوز بنانا بھی انتہائی ٓاسان ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کی سکرین میں موجود فنگر پرنٹ سکینر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے جو پہلے سے زیادہ محفوظ اور تیز رفتار ہے۔

پرفارمنس کے حوالے سے فون میں کوالکام کا 675 اے آئی ای اکٹا کور پراسیسر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اسکی ریم 8 گیگا بائیٹ اور سٹوریج 256 گیگا بائیٹ ہے۔ فون میں ویوو کی ملٹی ٹربو ٹیکنالوجی اور فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 9.2اس کے استعمال کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

ویوو کی جانب سے اس فون میں ایک بڑی 4500 ملی ایمپیئر اور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جس میں تیز رفتار ڈول انجن چارجنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ آپ بیٹری سے متعلق کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔ویوو کا وی 17 اپنے بہترین ڈیزائن اور جدت سے بھر پور فیچرز کی بدولت ایسے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو پرفارمنس اور اعلی کوالٹی کے فون پسند کرتے ہیں۔

فون کی قیمت 59,999 روپے مقرر کی گئی ہے اور صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اسے پری آرڈر کرسکتے ہیں۔ ویوو کی جانب سے پری آرڈر کے ساتھ صارفین کو مفت تحائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

وی 17 کی فروخت 14 دسمبر سے شروع کی جائے گی اور اسکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور تمام پاکستانی اور عالمی نیٹورکس پر اسے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.