8 چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر

ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان سے ڈاکٹر بننے کیلئے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے 300سے زائد طلبا اس سے متاثر ہوئے ہیں،ان طلبا نے اب تک لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کر د ئیے ہیں۔ حالیہ سال بھی 45 طلبا کو میڈیکل کی تعلیم کیلئے چین بھجوایا گیا، جن یونیورسٹیوں اور کالجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں بیجنگ یونیورسٹی آفچائنیز میڈیسن، جیانگ کالج آف ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن، ہلیونگیانگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، لیانگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شنگھائی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شانزی کالج آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ودیگر شامل ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.