ندا ڈار آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب

ندا ڈار آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے رواں سال 9میچز میں 272رنز بنائے اور 8وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی ٹیم کاکپتان میگ لیننگ کو منتخب کیا گیا ہے، دیگر پلیئرز میں الیساکیلی، ڈینیلی وائٹ، سمرتی مندانا، لزلی لی، الیسی پیری، دپتی شرما، ندا ڈار، میگھان شیٹ، شبنم اسماعیل اور رادھا یادیو شامل ہیں۔

رواں سال بگ بیش میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزازحاصل کرنے والی ندا ڈار نے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں ساتھی کرکٹرز سمیت اپنی سابق اور موجودہ کپتانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.