ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی 56ویں سالگرہ

ہالی ووڈ اداکار اور فلم ساز بریڈ پٹ آج اپنی 56ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

دنیا کی سب سے پرکشش شخصیت سمیت کئی دوسرے خطاب پانے والے نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ 18 دسمبر1963کو امریکی ریاست اوکلوہاما میں پیدا ہوئے۔

گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اوپرا سوپ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ شہرت کی وجہ ان کی فلم آ ریور رنز تھرو ایڈ اور انٹرویو وتھ ویمپرائر بنی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کیا۔

سائنس فکشن فلم12مونکیز میں ان کی بہترین اداکاری نے انہیں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کیٹیگری میں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی ملا۔

بریڈ پٹ ایک بہترین اداکار کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں.

ان کی بہترین فلموں میں 2007 میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی ڈیپارٹیڈ اور فیوری سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.