سرامک اور شیشے سے بنا ہواوے کا سات کیمرے والا فون

چین کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اینڈروئڈ فون کمپنی ہواوے نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ اس کا اگلا فون پی فورٹی سرامک اور شیشے پر مشتمل ہوگا۔ اس کے دیگر خواص میں ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ پورے سات کیمرے نصب ہوں گے۔

اسمارٹ فونز کی خبر دینے والے ماہر ایوان بلیس کے مطابق ہواوے اپنے ایک اہم فون کو لانچ کرنے کی تیاری میں ہے جس پر سات کیمرے نصب ہوں گے۔ کیمرے کی پشت پر ٹیلی فوٹو لینس اور الٹراوائڈ لینس بھی شامل ہوگا۔دوسری جانب ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ورج کے مطابق ایک کیمرہ 13 گنا آپٹیکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو کیمرے آگے کی جانب نصب ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ اس کا ڈسپلے بیزل کے بغیر ہوگا یعنی اسکرین کے کنارے نہیں ہوں گے۔  تجزیہ کاروں کے مطابق ہیڈفون کا جیک ختم کردیا گیا ہے اور چارجنگ کے لیے یوایس بی سی کی سہولت موجود ہوگی۔

پی فورٹی کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ دنیا کے یہ چند فون میں سے ایک ہوگا جس کی تیاری میں سرامک اور شیشے کی بہتات شامل ہے۔ دوسری جانب گیلکسی ایس ٹوئنٹی کی آمد بھی اسی سال متوقع ہے اور ہواوے اس کا زبردست مقابل فون بن سکتا ہے۔

ہواوے پی فورٹی کی خاص شے اس کا ڈسپلے بھی ہے جس کی ریزولوشن 1440 پکسل اور 120 ہرٹز ہوگی۔ اس سے ہواوے ڈسپلے اور اسکرین میں سام سنگ کے ایک قدم آگے نظر آتا ہے۔ ٹیک کرنچ کے مطابق پی فورٹی مارچ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.