سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بڑھتے بھاؤ کو بریک لگ گیا اور قیمتیں کم ہوگئیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 91100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 385 روپے کی کمی کے بعد 78103 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1580 ڈالر فی اونس کی سطح پر گیا۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1589 تک پہنچ گئی تھیں۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت91550 روپے ہوگئی، جبکہ10گرام سونا43 روپے اضافے کے بعد 78489 روپے کا ہوگیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.