سوئزر لینڈ : پہاڑوں کےدرمیان آسمان غباروں سےسج گیا

سوئزرلینڈ کے قدرتی حسن سے مالا مال شہرChateau d’Oexمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگا رنگ سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں آسمان رنگین گرم ہوا کے غباروں سے دلہن کی مانند سج گیا۔

9 روز پر مشتمل اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افرادنے اس حسین وادی کا رخ کیاہے۔

اس فیسٹیول میںآسمان رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجا ہوا دکھائی دے رہا ہے جہاں بلند پہاڑوں میں بادلوں کی بیچ و بیچ رنگین غباروں کی اْڑان حسین منظر پیش کررہے ہیں۔یہ رنگا رنگ فیسٹیول 3فروری کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.