لاہور ایئرپورٹ آج صبح آپریشنل کر دیا گیا

 پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ کو 4 مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھاتاہم سول ایو ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کو آج صبح 6 بجے سے آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک نوٹم نمبر 0215 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج صبح 6 بجے سے لاہور ائرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں اور ائرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو اگاہ کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی پروازوں کو ری شیڈول کرکے اپنے مسافروں کو بروقت آگاہ کر سکیں۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فلائیٹ انکوائری کی معلومات حاصل کرکے ائرپورٹ جائیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.