فرانس کا بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
فرانسیسی حکومت نے گوگل، امیزون اور فیس بْک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے فرانس میں کمائے جانے والے منافع پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے کہاکہ یہ ٹیکس ایسی کمپنیوں پر عائد کیا جائے گا جن کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی 750 ملین یورو جبکہ فرانسمیں سالانہ آمدنی 25 ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.