شوبزیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ٹرافی جیت لی
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے فیسٹیوایشیا ایونٹ کی ٹیم ٹرافی جیت لی۔ یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا میں ہونے والے سات روزہ مقابلوں میں ملک بھر کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔یوسی پی کے طلبا وطالبات نے مختلف کیٹیگریزکے مقابلوں میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹیم ٹرافی اپنے نام کی ۔ان مقابلوں میں نعت، ڈرامہ، گلوکاری اور ڈاکومنٹری شامل تھے۔یوسی پی کے طالب علم سید آل حیدر نے ڈاکومنٹری مقابلوں میں پہلی جبکہ سارہ علوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ یوسی پی کے پروریکٹرپروفیسرڈاکٹرنظام الدین اور ڈین میڈیا سکول پروفیسرڈاکٹر حنان احمدنے طلباوطالبات کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کی
Email This Post
تبصرے بند ہیں.