آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5ون ڈے کی سیریز کے دوسرے میچ میں 8وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم دوسرے میچ میں بھی منہ دیکھتی رہ گئی اور آسٹریلین ٹیم نے 285رنز کا نستبا مشکل ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔پاکستان ٹیم کے عارضی کپتان شعیب ملک نے شارجہ کے تاریخی گراونڈ پر ٹاس جیت کر ایک بار پھرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔35رنز پردونوں اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔امام الحق صفر اور شان مسعود 19رنز بنا سکے۔ کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ حارث سہیل 34 اور عمر اکمل 16 رنز بنا سکے جبکہ عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ رچرڈسن اور نائل نے2،2جبکہ لیون، زامپا اور فنچ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں کینگروز اوپنر زنے 209رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔ عثمان خواجہ نے 8 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی انہیں 37ویں اوور میں یاسر شاہ نے آوٹ کیا۔ کینگرو کپتان ایرون فنچ نے 143 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 155 رنز کی خوبصورت ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ گلین میکسویل 19رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے اور شان مارش نے 11 رنز بنائے۔پوری اننگز میں صرف یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پی ایس ایل 4کی دریافت پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے 9اوورز میں 54رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے میچ میں 47.5اوورز میں 285 رنز کا ہدف باآسانی حاص کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.