مہوش حیات نے بالآخر یوم پاکستان ہر منعقدہ تقریب میں تمغہ امتیاز وصول کر لیا۔ وہ اس اعزاز کو وصول کرنے کے لئے خصوصی طور پر تیار ہو کر آئی تھیں۔انہیں تمغہ امتیاز کے لئے نامزدگی کے بعد بے تحاشا تنقیدوں کاسامنا کرنا پڑا تاہم جیسے ہی انہوں نے ایوان صدر کی پروقار تقریب میں یہ اعزاز وصول کیا، لوگوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات سے بھی نوازا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ دنیا میں دو طاقتیں ہیں ایک تلوار اور دوسری قلم۔ میں یہ کہتی ہوں کہ تیسری طاقت بھی دنیا میں ہے جس کا نام عورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.