مغربی دفاعی اتحاد ’ نیٹو ‘ کے قیام کے 70 برس مکمل ہو گئے

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو  کے قیام کے  ستر برس مکمل ہو گئے ہیں اس سال دسمبر میں  لندن میں نیٹو کا سالانہ سربراہ اجلاس منعقد ہو گا، جبکہ واشنگٹن میں تین اور  چار اپریل کو وزارتی سطح کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں نیٹو  کو در پیش چیلنجز پر بات چیت متوقع ہے۔مغربی نشریاتی ادارے کے مطابق سن 1999 میں جب نیٹو کے پچاس برس مکمل ہوئے تھے تو اس وقت  اس دفاعی اتحاد کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا تھا،اس سال تقریبات کافی چھوٹے پیمانے پر ہو رہی ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ آئندہ منگل کو امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اِس ملاقات کے بعد اگلے دن وہ امریکی کانگریس سے بھی خطاب کریں گے۔روسی جارحیت یا اقدامات کے خلاف دفاع نیٹو کے لیے کوئی نیا کام نہیں تاہم امریکا جیسے اہم اتحادی ملک کے صدر کی جانب سے تنقید ایک نیا معاملہ ہے۔ امریکی صدر کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ نیٹو کے چند ارکان مفت میں فوائد بٹور رہے ہیں۔ امریکا کا مطالبہ ہے کہ بڑے یورپی ممالک نیٹو کے لیے مقرر کردہ دفاعی بجٹ ادا کریں۔یہ امر اہم ہے کہ جہاں عوامیت پسند دائیں بازو کی قوتوں نے نیٹو پر تنقید بڑھا دی ہے، وہیں یہ اتحاد بائیں بازو کی تنقید سے بھی نہ بچ سکا۔ واشنگٹن میں آئندہ ہفتے نیٹو کے اجلاس کے موقع پر کئی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ شرکا اس عسکری اتحاد کے متبادل تلاش کرنے کے لیے ایک کانفرنس بھی کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.