سلوواکیہ میں پہلی بارخاتون صدر منتخب

یورپی ملک سلوواکیہ میں پہلی بار ایک خاتون کو صدر منتخب کرلیا ہے۔

سلوواکیہ کے عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایک لبرل قانون دان خاتون زوزانا کپوٹووا کو صدر منتخب کرلیا ہے، وہ سلوواکیہ پہلی خاتون صدر ہیں۔

سلوواکیہ کی غیر پارلیمانی جماعت پروگرسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ زوزوانا نے حکمراں جماعت کے حمایت یافتہ مروس سیف کووک کو شکست دی۔خاتون صدر کو 58.3 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل مروس سیف کووک کو 41.7 فیصد ووٹ ملے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.