سام سنگ گلیکسی اے 10 کی پاکستان میں فروخت شروع ہو گئی

سام سنگ گلیکسی  اے 10 کو پچھلے ماہ متعارف کرایا گیا تھا۔ اسے اب پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 21500 روپے یا 153 ڈالر ہے۔
6.2 انچ انفینیٹی- وی ڈسپلے کے حامل گلیکسی اے 10 میں ایگزینوس 7884 ایس او سی، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی  بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فوٹو گرافی کے لیے اس فون میں 13 میگا پکسل کا رئیر اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ یہ فون نیلے، سرخ اور سرمئی رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس فون میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.