آئی ایس پی آر نے پاک فوج سے متعلق پہلی ویڈیو گیم جاری کر دی
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، نے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق پہلی ویڈیو گیم جاری کر دی ہے۔
گلوریس ریزالو، آرمی گیم، امن تک سفر، نامی اس گیم میں پاکستان کی بری، بحری اور ہوائی افواج کو مل کر جدید اسلحے اور ہیلی کاپٹروں سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ گیم کھیلنے ہوئے کھلاڑی کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ آپریشنز میں حصہ لے رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آسف غفور نے ٹوئٹر پر اس گیم کا لنک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیم کے ذریعے آپ کو اپنے سپاہیوں کے لڑنے کے بارے میں پتا چلے گا۔
اس گیم کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس گیم کو ایپل ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.