گوگل فوٹوز میں رسیدوں اور کاغذات کی واضح تصویر لینا آسان ہو گیا
گوگل صارفین کے لیے رسیدوں اور کاغذات کی واضح تصویر لینے کو آسان بنا رہا ہے۔پچھلے سال گوگل نے مصنوعی ذہانت کے ایکشن فیچر متعارف کرائے تھے، جو تصویر کو خودبخود روشن کر کے گھما بھی دیتے تھے۔ اس ہفتے کمپنی نے پرنٹ کیے ہوئے اور زیادہ ٹیکسٹ پر مشتمل صفحات کے لیے نیا کراپ اور ایڈجسٹ فنکشن متعارف کرایا ہے۔
یہ فیچر گوگل فوٹوز میں تجویز کردہ دوسرے ایکشنز کی طرح ہی ہے۔آپ کسی بھی رسید یا کاغذ کی تصویر بنائیں تو گوگل فوٹوز اسے کاغذ یا رسید کے طور پر شناخت کر لے گا اور نیچے کراپ اینڈ ایڈجسٹ کا آپشن فراہم کرے گا۔ اس آپشن سے ایک نیا انٹرفیس کھل جائے گا جو کاغذات سے خود کار طور پر بیک گراؤنڈ ہٹا دے گا، کناروں کو واضح کرے گا اور اسے پڑھنے کے قابل بنائے گا۔
اس سے پہلے اس طرح کا فیچر مائیکرو سافٹ آفس لینز میں دیکھا گیا ہے لیکن گوگل فوٹوز میں یہ زیادہ مفید ثابت ہوگا۔
کراپ اینڈ ایڈجسٹ اس ہفتے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.