”ہونڈا سوک“ کا نیا ماڈل رواں ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان
گاڑیوں کی مارکیٹ میں ”ہونڈا سوک“ کا نیا ماڈل ’فیس لفٹ‘ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کیساتھ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس پر ایک ڈیلر کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ خوبصورتی میں معمولی ردو بدل اور شرح تبادلہ پر پڑنے والے اثرات ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے ’ڈان نیوز‘ کے مطابق اس سے قبل ہونڈا اٹلس کارڈ لمیٹڈ نے 1700 سی سی کاروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث ہونڈا سوک کی قیمتوں میں 3 لاکھ 25 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے باعث ہونڈا سوک 1800 سی سی وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت 28 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 لاکھ 34 ہزار روپے جبکہ وی ٹی ایس آر سی وی ٹی کی قیمت 29 لاکھ 59 ہزار سے بڑھ کر 32 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.